مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ’عوام کہتے ہیں کہ پیٹرول، آٹا اور گھی مہنگا ہوگیا ہے تو عمران خان کہتا ہے کہ میں این آر او نہیں دوں گا، لوگ کہتے ہیں کہ چینی مہنگی ہوگئی ہے تو کہتا ہے کہ میں نواز شریف کو این آر او نہیں دوں گا۔‘
پیر کو وزیرآباد میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر پنجاب کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے، ’پنجاب کی بیٹی ہوں، پنجاب کی بات کیوں نہ کروں۔‘
مریم نواز نے ڈسکہ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہاں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بڑی مرچیں لگیں اور کہا گیا کہ مریم پنجاب کارڈ کھیل رہی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلانNode ID: 538361
-
مولانا فضل الرحمٰن کا سافٹ ویئر بدل گیا ہے: شیخ رشیدNode ID: 539911
-
سینیٹ الیکشن: ’اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے‘Node ID: 539926