Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی حراج الصواریخ مارکیٹ بند کر دی گئی

’جدہ کے کشمنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے حراج الصواریخ کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ایس اور پیز اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی پر جدہ کے مشہور الصواریخ مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے حراج الصواریخ کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جدہ میونسپلٹی اور کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی کے تفتیشی اہلکاروں نے مارکیٹ میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کے علاوہ مارکیٹ میں کام کرنے والے غیر ملکی اور گاہکوں کی طرف سے سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر کارروائی کی ہے۔
واضح رہے کہ الصواریخ مارکیٹ جسے حراج بھی کہا جاتا ہے سستے اشیا کا قدیم بازار ہے جہاں عام طور پر ٹھیلے لگا کر اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔
یہاں جمعہ اور ہفتہ کو کافی رش لگ جاتا ہے جہاں کم و بیش کم ہر چیز کم قیمت میں فروخت کی جاتی ہے۔
 

شیئر: