Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 سپورٹس سینٹر بند

دونوں سینٹرز پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں الخبر بلدیاتی کونسل نے  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیرکی پابندی نہ کرنے پر دو سپورٹس سینٹر سیل کردیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق الخبر بلدیاتی کونسل نے پیر کو بیان میں سپورٹس سینٹرز کی خلاف ورزی کے حوالے سے بتایا کہ پابندی لگائی گئی تھی کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سپورٹس سینٹرز اور سپورٹس ہال بند کردیے جائیں۔
دونوں سینٹرز وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، وزارت صحت اور وزارت داخلہ کی مقرر کردہ اس پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 14 فروری 2021 کو وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ سپورٹس سینٹرز کی بندش میں مزید 20 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ توسیع کی شروعات اتوار رات دس بجے سے ہوئی ہے۔ 

شیئر: