15 نمازی کورونا میں مبتلا، مزید نو مساجد عارضی طور پر بند
گزشتہ نو روز میں 79 مساجد عارضی طور پر بند کی جاچکی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے چھ علاقوں میں پندرہ نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید نو مساجد عارضی طور پر عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ گذشتہ نو روز کے دوران 79 مساجد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے بند کی جا چکی ہیں۔
وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بند کی جانے والی مساجد میں سے 62 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد کی کارروائی مکمل کرنے پر کھول دیا گیا ہے۔
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں کو ایک بار پھر ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ تدابیر کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
اگر کوئی نمازی اپنے اندر نئے کورونا وائرس کی علامتیں محسوس کرے تو مسجد آنے کے بجائے نمازیں گھر پر ہی ادا کی جائیں۔
وزارت اسلامی امور کے مطابق تفتییشی ٹیمیں مساجد کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔