سعودی گھڑ دوڑ کپ بین الاقوامی سطح کا ٹورنامنٹ ہے۔ یہ پوری دنیا میں گھڑ دوڑ کا سب سے مہنگا مقابلہ ہے۔ اس میں تیس ملین ڈالر سے زیادہ کے انعامات ہیں۔ دنیا بھر میں گھوڑوں کے منتخب مالکان اس میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی کپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 126 بہترین گھوڑے شریک ہوں گے۔
مقابلہ 9 حصوں میں ہو گا، اول آنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت ثقافت سے وابستہ مختلف اداروں جن میں ورثہ، موسیقی، ادب کی اشاعت اور ترجمہ اور کلنری آرٹس کمیشن وغیرہ شامل ہیں نے ثقافتی سرگرمیوں ا اہتمام کیا ہے۔
’عربی خطاطی سال‘سے متعلق سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
سعودی وزارت ثقافت نے ریسنگ کلب اور پبلیکیشنز کے لیے تھیم میوزک تیار کیا ہے جس میں گھوڑوں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں۔
سعودی موسیقار ممدوح سیف کی قیادت میں ایک عالمی تخلیقی ٹیم نے میوزیکل کا شاہکار پیش کیا۔
سعودی وزارت ثقافت نے جیتنے والے گھوڑوں کے لیے سعودی کپ کے رنگوں میں ایک خاص سدو سکارف بھی تیار کیا ہے۔
کنگ عبد العزیز سکوائر میں بھی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں اس خطے کی قدیم تاریخ کی اہمیت کو ظاہر کرنے والے گھوڑوں کی پینٹنگز دکھائی جائیں گی۔
مہمانوں کو سعودی پکوان اور عرب مہمان نوازی کا ذائقہ دینے کے لیے خصوصی فوڈ آؤٹ لیٹس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
جزیزہ العرب میں ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے مقامات کو اجاگر کرنے والی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ اس میں ریاست کے مختلف حصوں کی دستکاری کا مظاہرہ کیا جائے گا اور عرب ثقافت کے دیگر پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔