گھڑ دوڑ سعودی کپ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ
پانچ ریال مالیت ڈاک کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ ڈاک نے گھڑ دوڑ سعودی کپ کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاک ٹکٹ کی مالیت تین ریال ہے جبکہ پانچ ریال مالیت ڈاک کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب آئندہ سال گھڑ دوڑ کپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
گھڑ دوڑ سعودی کپ دوسری مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔ یہ فروری 2021 میں کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں ہوگا۔
سعودی گھڑ دوڑ کپ بین الاقوامی سطح کا ہے۔ یہ پوری دنیا میں گھڑ دوڑ کا سب سے مہنگا مقابلہ ہے۔ دنیا بھر میں گھوڑوں کے منتخب مالکان اس میں حصہ لیں گے۔
سعودی محکمہ ڈاک قومی ومذہبی اور ملکی تقریبات کے موقع پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔