Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: مقامی فوجی صنعت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

’سعودی عرب 2030 تک فوجی بجٹ کا 50 فیصد مقامی طور پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ’مملکت کی فوجی صنعت کے ریگولیٹر کے سربراہ نے سنیچر کو بتایا کہ ’سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو ترقی دینا اور اس کے ذریعے ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔‘

 

’اس مقصد کے لیے 2030 تک فوجی بجٹ کا 50 فیصد مقامی طور پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
 فوجی صنعتوں کی جنرل اتھارٹی (جی اے ایم آئی) کے گورنر عبدالعزیز العوھلی نے دبئی میں دفاعی کانفرنس کو بتایا کہ ’حکومت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد رقم سے مقامی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’ اتنی ہی رقم مقامی فوجی صنعت میں تحقیق و ترقی کے لیے مختص کی جائے گی۔‘
 ’مملکت نے منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت 2030 تک فوجی تحقیق و ترقی کا بجٹ 0.2 فیصد سے بڑھا کر چار فیصد تک کر دیا جائے گا۔‘

شیئر: