ریاض.....تازہ ترین عسکری جائزے میں بتایا گیا ہے کہ طاقتور ترین عرب افوا ج میں سعودی فوج کا نمبر دوسرا ہوگیا۔ پہلے نمبر پر مصری فوج ہے۔ سعودی فوج میں 2لاکھ56ہزار فوجی ہیں۔ 790لڑاکا طیارے ، 1142ٹینک، 55سمندری جہاز بھی ہیں۔ نئے جائزے میں سعودی فوج کو اس حوالے سے دنیا کی 24ویں فوج قرار دیا گیا ہے۔ مصری فوج میں13لاکھ29ہزار فوجی ہیں۔ 1132لڑاکا طیارے، 4110ٹینک، 319جنگی جہاز اور 5آبدوزیں ہیں۔ عالمی افواج میں مصری فوج کا نمبر 10 واں ہے۔ الجزائر کی فوج کا نمبر تیسرا ہے۔شامی فوج تمام تر خانہ جنگیوں کے باوجو د عرب دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔