Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے عراقی ہم منصب کی ملاقات 

علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیرکو ریاض کے دفتر خارجہ میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پرہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عراق اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات، انہیں فروغ  دینے کے طریقوں اور رابطہ کونسل کے اجلاسوں کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی عرب اورعراق کے مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سیکریٹری سیاسی و اقتصادی امور ڈاکٹر عادل مرداد اور بغداد میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری  بھی موجود تھے۔ 
سعودی عرب اورعراق کے تعلقات دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی عراقی وزیر داخلہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔
دونوں ملکوں نے کئی عشرے سے بند بری، سرحدی چوکی  بحال کردی ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کے باشندے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے لگے ہیں۔
اس چوکی سے  عمرہ زائرین سعودی عرب کا سفر طے کرتے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے  کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔ 

شیئر: