Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان سے زمبیا کے ہم منصب کی ملاقات، برازیلی وزیرخارجہ کا رابطہ

علاقائی و عالمی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ ( فوٹو سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض کے دفتر خارجہ میں زمبیا کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جبکہ برازیلی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زمبیا اور سعودی عرب کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے وزڑائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 

عادل الجبیر سے امریکی ایلچی برائے یمن نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو سبق)

اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور ڈاکٹر سامی الصالح اور زمبیا میں متعین سعودی سفیر اسامہ کرنشی بھی موجود تھے۔

 

 شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو برازیل کے ہم منصب نے بھی ٹیلیفون  پر رابطہ قائم کیا۔
برازیل اور سعوی عرب کے دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے منگل کو ریاض کے  دفتر خارجہ میں امریکی ایلچی برائے یمن نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے یمن کے تازہ حالات اور اہل یمن کے لیے سعودی عرب کی انسانی خدمات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں امریکہ اور سعودی عرب کی باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر  نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔ 

شیئر: