پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ نہیں کہا جاسکتا شاید اگلے چند ماہ میں الیکشن ہوجائیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب نواز شریف سے پوچھا گیا کہ وہ 2021 کو الیکشن کا سال دیکھتے ہیں یا 2022 کو تو انہوں نے جواب دیا ’ان حالات میں کچھ نہیں کہا جاسکتا شاید اگلے چند ماہ میں الیکشن ہوجائیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ضمنی الیکشن، ن لیگ کو دو صوبائی نشستوں پر کامیابی
Node ID: 542636
-
’پی ٹی آئی امیدوار 20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کی درخواست دیں‘
Node ID: 543391
-
نواز شریف نے کہا کہ ورکرز الیکشن کے لیے تیار ہیں ملک میں سات ضمنی انتخابات ہوئے اور پی ٹی آئی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی۔
نواز شریف نے کہا ڈسکہ میں ورکرز نے ووٹ چوری پکڑی اور ورکرز ہی 2018 کی چوری بھی پکڑ لیں گے۔
قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نواز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسکہ میں ’ووٹ چوری‘ میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرائت نہ کرسکیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں الیکشن لوٹنے کے لیے عوام کا خون بہایا گیا اور یہ دن کے اجالے میں ہوا۔
نواز شریف نے کہا کہ 20 پریزائیڈنگ آفیسرز قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے ووٹ کے ڈبوں کے ساتھ غائب ہوگئے یا غائب کر دیے گئے۔ ’جب وہ 10 سے 14 گھنٹوں کے بعد دھند سے نمودار ہوئے تو ان پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کی شرح بھی تبدیل ہوئی تھی۔
ایسے حالات میں کچھ نہیں کہا جاسکتا شاید اگلے چند ماہ میں الیکشن ہوجائیں ورکر الیکشن کے لیے تیار ہیں ملک میں 7ضمنی انتخابات ہوئےہیں پی ٹی آئی ایک سیٹ بھی نہیں لے جاسکی.@NawazSharifMNS pic.twitter.com/rpLCv4Htfw
— PML(N) (@pmln_org) February 23, 2021