وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے وہ این اے 75 ڈسکہ کے حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار سے کہیں گے کہ وہ ان 20 پولنگ سٹیشنوں جن پر اپوزیشن شور مچا رہی ہے دوبارہ پولنگ کے لیے درخواست دیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے جدوجہد کی ہے اس لیے اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان سے پہلے کسی قانونی مجبوری نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی امیدوار سے کہیں گے کہ وہ 20 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دیں۔
مزید پڑھیں
-
سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کو جہانگیر ترین کی کمی محسوس ہوگی؟Node ID: 542231
-
اداروں کو مضبوط کریں: ماریہ میمن کا کالمNode ID: 543161
وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہم یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں بھی اوپن بیلٹنگ چاہتے ہیں۔‘
عمران خان نے مزید کہا ’ہم ہمیشہ آزاد اور شفاف الیکشن کے عمل کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم دوسروں میں ایسی کمٹمنٹ کی کمی ہے۔‘
وزیراعظم نے کہا جب 2013 کے انتخاب کے بعد ہم نے چار حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا، تو اس کو پورا ہونے میں دو سال لگ گئے۔
خیال رہے گزشتہ جمعے کو ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج روک دیا تھا۔
Have always struggled for fair & free elections. So even though there is no legal compulsion to do so before ECP announces results, I would request our PTI candidate to ask for re-polling in the 20 polling stations Opposition is crying hoarse over in the Daska NA 75 bye- election
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2021