کورونا کے باعث 4 ریجنوں میں 6 مساجد عارضی طور پر بند
’بند کی جانے والی مساجد میں کورونا کے 6 کیسز کا انکشاف ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے 4 ریجنوں میں واقع 6 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’بند کی جانے والی مساجد میں کورونا کے 6 کیسز کا انکشاف ہوا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 17 دنوں میں 141 مساجد کو بند کردیا گیا تھا جن میں سے 125 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا ہے‘۔
’جن 6 مساجد کو بند کیا گیا ہے ان میں 3 ریاض ریجن میں ہیں جبکہ مشرقی ریجن، شمالی حدود اور عسیر ریجن میں ایک ایک مسجد ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دنوں میں 17 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد کھولا گیا ہے جن میں سے 6 حائل میں ہیں، 5 ریاض ریجن میں، دو مشرقی ریجن اور تبوک میں جبکہ شمالی حدود اور نجران میں ایک ایک مسجد ہے‘۔