وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے 6 علاقوں میں بارہ نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مزید 12 مساجد بند کردیں-
مزید پڑھیں
-
’نمازی مساجد بند کرنے کا سبب نہ بنیں‘Node ID: 539291
-
وزارت اسلامی امور نے 79 مساجد کھول دیں، مزید پانچ بندNode ID: 542256
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پرجمعرات کو بیان جاری کرکے بتایا کہ مملکت کے چھ علاقوں میں بارہ نمازی کورونا کے مرض میں مبتلا پائے گئے تھے- اس بنا پر بارہ مساجد عارضی طور پر بند کردی گئیں-
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ گزشتہ 18 روز کے دوران 153 مساجد بند کی جاچکی ہیں- ان میں سے 135 کو سینیٹائزنگ، صفائی اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد مکمل کرنے پر بحال کردیا گیا-
وزارت اسلامی امور نے اطمینان دلایا ہے کہ اس کی ٹیمیں مملکت بھر میں نمازیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مساجد کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں- تمام نمازیوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ ان میں سے اگر کوئی اپنے اندر کورونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو گھر پر ہی نماز ادا کرلے مسجد نہ جائے- سب لوگ مساجد میں سماجی فاصلے اور ماسک کی اچھی طرح سے پابندی کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں