Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مزید چار ویکسینز کا جائزہ لیا جارہا ہے‘: ایس ایف ڈی اے

دوسری خوراک میں ویکسین تبدیل نہیں کی جاسکتی (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کووڈ 19 کی مزید چار ویکسینز کا جائزہ لیا جا رہا ہے- ان میں سے جو ویکسین بھی موثر اور محفوظ پائی جائے گی اس کے استعمال اور درآمد کی منظوری کا اعلان کردیا جائے گا-
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے کے ترجمان تیسیر المفرج نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے ماہرین ویکسین تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں-

ماہرین کی رپورٹ سائنٹسٹ کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی (فوٹو: عرب نیوز)

فیلڈ سروے کر کے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ آیا متعلقہ ویکسین موثر اور محفوظ ہے یا نہیں- ماہرین اس حوالے سے اپنی رپورٹ سائنٹسٹ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور یہی کمیٹی آخر میں ویکسین کے حوالے سے حتمی فیصلہ دے گی-
 تیسیر المفرج نے زور دے کر کہا کہ جس ویکسین کی پہلی خوراک کسی نے لگوائی ہو، دوسری خوراک بھی اسی ویکسین کی ضروری ہے- ایسا نہیں ہوسکتا کہ پہلی خوراک کسی ویکسین کی ہو اور دوسری خوراک میں ویکسین تبدیل کردی جائے-
ایس ایف ڈی اے ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس پر پوری طرح سے نظر رکھے ہوئے ہے- ایس ایف ڈی اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ ابھی تک کورونا کے علاج میں کوئی بھی دوا کامیاب نہیں ہوئی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: