ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلہ جدہ کے تاریخی علاقے میں ہوگا
ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلہ جدہ کے تاریخی علاقے میں ہوگا
جمعہ 26 فروری 2021 5:15
ریڈ سی فلمی میلے کا ادارہ 2019 میں قائم ہوا- (فوٹو اخبار 24)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلہ 11 سے 20 نومبر 2021 کو جدہ کے تاریخی علاقے میں ہوگا-
اخبار 24 کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے فلمی صنعتکار، ماہرین اور پروگرامر فلمی میلے کو کامیاب بنانے کے لیے جمع ہوں گے-
ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلے میں دنیا بھر کی فلمیں شائقین کے لیے پیش کی جائیں گی- کچھ فلمیں باقاعدہ مقابلے کا حصہ ہوں گی جبکہ دیگر فلمیں مقابلے سے ہٹ کر پیشہ ورانہ بنیادوں پر پیش کی جائیں گی-
ریڈ سی فلمی میلے کا ادارہ 2019 میں قائم ہوا تھا- اس حوالے سے متعدد فلمیں دکھائی گئی تھیں- سیمینارز منعقد کیے گئے- ورکشاپ، نمائشیں اور پرانا ریکارڈ پیش کیا گیا- فلموں کے پروانوں اور دنیا بھر کے پیشہ ور فلمسازوں کی میزبانی کی گئی-
ریڈ سی فلمی میلے کا ادارہ خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فلمی جشن منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں