Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے زر مبادلہ ذخائر میں کمی

سعودی سینٹرل بینک (ساما)  نے کہا ہے کہ اس کے پاس 450 ارب ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنوری 2021 کے آخر میں سعودی عرب میں زرمبادلہ سالانہ کی بنیاد پر دو مہینوں کے دوران 10.30 فیصد کم ہوا ہے۔
ساما کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے آخر میں 1.687 ٹریلین ریال (450 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2020 کے ماہ جنوری کے آخر میں زرمبادلہ 1.881 ٹریلین ریال (500 ارب ڈالر) تھا۔
سالانہ کی بنیاد پر 193 ارب ریال (51.4 ارب ڈالر) کم ہوگیا۔ سعودی عرب کے غیرملکی اثاثے ماہانہ کی بنیاد پر 0.82 فیصد کم ہوئے ہیں۔
دسمبر 2020 کے آخر میں موجود اثاثوں سے 14 ارب ریال (3.72 ارب ڈالر) کم ہوئے۔  
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سالانہ کی بنیاد پر 2020 کے آخر میں غیرملکی زرمبادلہ 9.19 فیصد کم ہوا ہے۔ 

شیئر: