Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اے اور بی کیٹگری کیا؟

’وبا زدہ ملک سے آنے والے مسافروں کو بی کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کو دو کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک شخص نے توکلنا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ ’بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی اے اور بی تقسیم میں کیا فرق ہے؟‘
توکلنا ایپ نے کہا ہے کہ ’جو مسافر ایسے ملک سے آ رہا ہو جسے  وبا زدہ ملک شمار نہیں کیا جاتا اسے اے کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے‘۔
’اے مسافر کا بار کوڈ نیلے رنگ کا ہوتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایسے ملک سے واپس آیا ہے جو وبا زدہ نہیں۔‘
’جبکہ وہ مسافر جو ایسے ملک سے واپس آ رہا ہو جسے وبا زدہ ملک سمجھا جاتا ہے تو اسے بی کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے‘۔
’اس کا بار کوڈ بنفشی رنگ کا ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں آنے کے 8 گھنٹے کے اندر اسے اپنے گھر کی لوکیشن شیئر کرنا ہوگی اور 7 دن تک گھر میں خود کو محدود کرنا ہوگا‘۔
’ایسے شخص کو مملکت آنے کے 5 ویں دن کورونا ٹیسٹ کرنا ہوگا، وہ خود کو گھر میں محدود رکھے گا جب تک ایپ میں اسے سبز بار کوڈ نہیں دیا جاتا۔‘

شیئر: