’کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعوے بے بنیاد‘
شہری و غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر وزارت صحت کے ترجمان سے سوالات سے کر سکتے ہیں۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی دینے کے لیے وزارت صحت کی پریس کانفرنس منگل کو دوپہر منعقد ہو ئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نئے کیسز کے علاوہ ویکسین اور صحت کی دیگر خدمات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزارت کا کہنا تھا کہ ’شہری وغیر ملکی بھی کورونا کے حوالے سے اپنے سوالات ٹوئٹر پر وزارت کے اکاؤنٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں جن کے جوابات ترجمان دیں گے‘۔
دوسری طرف وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک پوسٹ وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 10 حالات میں کورونا ویکسین نہیں لینی چاہیے‘۔
وزارت صحت کے مطابق ’مذکورہ پوسٹ بے بنیاد ہے اور اس میں کیے گیے دعوے کی کوئی صداقت نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا اور ویکسین کے حوالے سے درپیش اشکالات پر وزارت صحت سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے‘۔