سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری
انٹرنیشنل مارکیٹ کا اثر مملکت کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے- (فوٹو اردونیوز)
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے اثرات سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہاں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 206.53 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 209.30 ریال تھی-
اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 183.14 ریال تھی- جو جمعرات کو کم ہوکر 180.71 ریال رہ گئی-
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.98 ریال تھی جمعرات کو کم ہوکر 154.90 ریال ہوگئی-
14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 122.09 ریال تھی- جمعرات کو اس کی قیمت 120.48 ریال ہوگئی-
ایک اونس سونا بدھ کو 6513.75 ریال میں فروخت ہوتا رہا جمعرات کو یہ 6427.50 ریال میں دستیاب رہا-
اکیس قیراط 8 گرام کے بسکٹ کی قیمت بدھ کو 1465.11 ریال تھی- جمعرات کو اس کی قیمت کم ہوکر 1445.70 ریال ہوگئی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں