Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے نرخوں میں کمی

ایک اونس سونا 6952.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جمعرات 14 جنوری کو سونے کے نرخ گر گئے- مسلسل تین دن سے نرخوں میں اضافہ ہورہا تھا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط سونے ایک گرام سونے کی قیمت میں آج کمی واقع ہوئی ہے- 24 قیراط ایک گرام سونا  223.53 ریال میں فروخت ہوا-
21 قیراط ایک گرام سونا 195.59 ریال میں فروخت ہوا جبکہ  18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  167.65 ریال رہی-
14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 130.39 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  112.01 ریال ریکارڈ کی گئی-
ایک اونس سونا 6952.50 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے بسکٹ کی قیمت 1564.70 ریال ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: