Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو بھی کئی علاقے گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے

کہیں کہیں بارشیں بھی ہوں گی- (فوٹوسبق)
سعودی موسمیات کے  قومی مرکز نے جمعہ 5 مارچ کو سعودی عرب میں آب و ہوا کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ہوگا- (فوٹو عرب نیوز)

اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو حدود شمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور نجران میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہوگا۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہوں گے۔ حدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجنوں میں کئی مقامات پر گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر بے حد کم ہوجائے گی۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشرقی ریجن میں متعدد مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔  رات کے دوران اور صبح سویرے عسیر کے پہاڑوں پر دھند چھائی رہے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ وادی الدواسر اور سب سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: