Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ ریجن اور دیگر علاقوں میں بارش

کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش ہوتی رہی۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں اتوار کو مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش ہوتی رہی۔
باحہ، تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ، مکہ اور عسیر کی متعدد کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
عاجل ویب کے مطابق باحہ میں بارش سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ شہری دفاع نے وادیوں سے دور رہنے کی سختی سے تاکید کی ہے۔

باحہ کی چار کمشنریوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔(فوٹو عاجل)

ماہریں موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ باحہ میں رات تک بارش ہوتی رہی گی۔ باحہ کی چار کمشنریوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔
سعود ی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ اور اس کی کمشنری میں گرد آلود ہواوں سے حد نظر محدو د ہوگئی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مکہ میں رات تک بارش کا موسم جاری رہنے کی توقع ہے۔
مکہ ریجن کی چار کمشنریوں خصوصا طائف میں رات تک بارش ہوتی رہے گی۔ مدینہ منورہ اور اس کی دو کمشنریوں میں گرد آلود ہوائیں حد نظر محدود ہوگئی پھر مطلع آبر آلود ہوا اور بارش شروع ہوگئی۔ رات تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔

شمالی اور مغربی علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے(فوٹو عاجل)

ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران موسمی تبدیلیوں سے متعلق توقعات میں کہا ہے کہ تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، باحہ، عسیر، جازان اور جنوبی مکہ میں بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے شمالی اور مغربی علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔ ژالہ بار ی بھی ہو سکتی ہے۔

شیئر: