دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا ’سویلو‘ دبئی پہنچ گیا
پتھروں کی اس نمائش میں سیٹونیا‘ ہیرا بھی ہے جس کے معنی پھول کے ہیں (فوٹو: پکسا بے)
دبئی میں آٹھ مارچ کو ہونے والی زیورات کی نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا رکھا گیا ہے۔ جس نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
غیرمعمولی دریافت
اس ہیرے کا نام ’سویلو‘ ہے جس کا مطلب ’ایک غیر معمولی دریافت‘ ہے۔ یہ افریقی جمہوریہ بوٹسوانا کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔
یہ ہیرا اپنی ساخت، شکل اور رنگ کے لحاظ سے بہت ممتاز ہے۔ اس کا سائز ٹینس بال کے برابر ہے، جبکہ وزن 1785 قیراط ہے۔۔ یہ ہیرا سنہ 2019 کے اپریل میں ملا تھا اور لوئس ووٹن نے 2020 کے آغاز میں اس کو خریدا تھا۔
سیٹونیا ہیرا
پتھروں کی اس نمائش میں ’سیٹونیا‘ ہیرا بھی ہے جس کا مطلب بوسٹوان زبان میں پھول ہے۔ مونوگرام پھول جو لوئس ووٹن کا نشان بنتا ہے، اسے بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ جس کا وزن 549 قیراط ہے۔ میلے میں دو نایاب ہیرے بھی فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا نہیں کیا گیا کہ دونوں کی قیمت کتنی ہوگی۔
لگژری زیورات کا سیٹ
اس نمائش کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں اعلیٰ زیورات کا ایک مجموعہ بھی شامل ہے، جس میں خلائی ریسرچ اور ستاروں کی دنیا سے مشابہہ ڈیزائن بھی شامل ہیں اور اس میں پارس، زمرد اور نیلم کے علاوہ ہار، بالیاں، کڑے، ہیرے اور دیگر کئی اقسام کے زیورات بھی شامل ہیں۔
اسی طرح اس موقع پر سری لنکا کی کان سے نکالا جانے والا وہ نایاب ہیرا بھی رکھا جا رہا ہے جس کا وزن 13 اعشاریہ 53 قیراط ہے۔
علاوہ ازیں نمائش میں دیگر قیمتی پتھروں اور زیورات کے بہت سارے ڈیزائن بھی موجود ہیں۔۔