Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر: سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، نیوی اہلکار ہلاک

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ گوادر سے تقریباً ستر کلومیٹر دور جیونی کے قریب گنز کے مقام پر پیش آیا جہاں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان بحریہ کی کوئیک رسپانس ٹیم کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
جیونی کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ اطہر عباس نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حملے میں بحریہ کا ایک سول اہلکار سہیل  ہلاک اور دو اہلکار نعمان اور رضا زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نیوی، کوسٹ گارڈ اور دیگر فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں