پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے میرے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔
آفریدی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ طے ہو جائے گا۔ میدان اور میدان سے باہر کامیابیوں کے لیے میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں۔‘
Shaheen's family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
خیال رہے کہ مقامی ٹی وی چینلز او ر سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان سے منسوب ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Alhumdulillah. Thanks Lala for your prayers. May Allah SWT make things easier for everyone. You are the pride of entire nation. https://t.co/xfQYnb0ONZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 7, 2021
شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ، لالہ دعاؤں کے لیے بہت شکریہ۔ اللہ تعالیٰ سب کے لیے چیزیں آسان بنائیں۔ آپ قوم کا فخر ہیں۔ ‘