Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 360 نئے کسیز، پانچ اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 935 ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 360 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 367 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 556 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 935 ہے، جن میں سے 542 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 174 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 59 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں17، القصیم ریجن میں 14، الحدود الشمالیہ ریجن میں 12، حائل، عسیر اور تبوک ریجن میں سات، سات، جازان ریجن میں چھ، الجوف اور نجران ریجن میں پانچ، پانچ جبکہ الباحہ ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 81 ہزار 708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 72 ہزار 217 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: