اس حوالے سے قومی اماراتی ٹیم یورپ کے جانوروں کے سب سے پرانے سکول کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، تاکہ ان سونگھنے والے کتوں کے یونٹس کے لیے تربیتی ورک شاپس کا انعقاد کیا جا سکے۔
یورپ کے جانوروں کے سب سے پرانے اس سکول کا نام نیشنل ویٹرنری سکول آف ایلفورٹ ہے اور یہ فرانس میں واقع ہے۔
گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات ملک میں داخل ہونے والے متعدد راستوں میں مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے سونگھنے والوں کتوں کا استعمال کر چکا ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ کے حکام نے کہا تھا کہ ’پولیس کے ان سونگھنے والے کتوں کو ابو ظبی اور شارجہ کے ایئرپورٹس اورالغويفات سرحد پر تعینات کیا گیا ہے۔‘