Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں ایشین چیمپیئنز کپ کے تین میچ ہوں گے 

گروپوں اور نیشنل آرگنائزیشنوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
ایشین فٹبال آرگنائزیشن نے ایشین چیمپیئنز کپ 2021 میچوں کے میزبان ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
میزبان ملکوں کا فیصلہ، فٹبال ٹیموں، میچوں کی سرپرستی کرنے والے گروپوں اور شریک نیشنل آرگنائزیشنوں کے ساتھ  مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایشین فٹبال آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب تین گروپوں کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ گروپ ون اور گروپ فور کے میچز ریاض میں ہوں گے جبکہ گروپ تھری کے میچِز جدہ میں کھیلے جائیں گے۔

ابھی 8 ویں اور نویں گروپوں کے میزبانوں کا تعین نہیں ہوا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

گروپ ٹو کے میچز کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے نصیب میں آئی ہے۔ پانچویں گروپ کے میچ انڈیا میں ہوںگے۔ پروگرام کے  مطابق تھائی لینڈ چھٹے، ساتوں اور دسویں گروپوں کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔
ابھی تک 8 ویں اور نویں گروپوں کے میزبانوں کا تعین نہیں ہوا ہے- جلد ہی اس کا بھی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ 
ایشین فٹبال آرگنائزیشن نے مشرقی ایشیا کے ابتدائی میچ ملتوی کردیے۔ مغربی ایشیا زون کے گروپوں کے  مقابلے 21 اپریل سے 7 مئی کے دوران ہوں گے جبکہ مشرقی زون کے گروپوں ک ےمقابلے جون اور جولائی میں ہوں گے۔

ایشین فٹبال آرگنائزیشن نے مشرقی ایشیا کے ابتدائی میچ ملتوی کردیے۔(فوٹو ٹوئٹر)

 پہلے گروپ میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم الہلال، امارات کی شباب الاھلی، تاجکستان کی استکلول اور قطر کی البرافا شامل ہیں۔ ازبکستان کی ازمک ٹیمسے جیتنے والی ٹیم بھی پہلے گروپ کا حصہ ہوگی۔
تیسرے گروپ میں قطر کی الدحیل سعودی عرب کی الاھلی، ایران کی الاستقلال اور عراقی ٹیم شریک ہے۔ چوتھے گروپ میں قطر کی السد، سعودی عرب کی النصر اردن کی الوحدات، ایران کی خوزستان شامل  ہیں۔
علاوہ ازیں اماراتی ٹیم العین سے جیتنے والی ٹیم بھی چوتھے گروپ کا حصہ ہوگی۔

شیئر: