Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وومن سائیکلنگ ریس، خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت موثر قدم

سعودی خواتین میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ ملا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سائیکلنگ فیڈریشن (ایس سی ایف) کے زیر اہتمام امیرہ نورہ بنت عبد الرحمان یونیورسٹی (پی این یو) میں جمعے کو خواتین کی سائیکل ریس میں حصہ لینے کے لیے 100 کے قریب خواتین سائیکل سواروں نے تیز ہوا کے موسم کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔
ایس سی ایف کی ریفری اور ریس مینیجر سحر الحربی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’اس تقریب سے سعودی خواتین میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ ملا ہے۔‘
شہزادی مشاعل بنت فیصل بن عبد العزیز جو ایس سی ایف خواتین کمیٹی کی سربراہ ہیں نے کہا کہ ’ریس خواتین کو سائیکلنگ کے لیے بااختیار بنانے کی سمت ایک موثر قدم تھا۔‘

 ریت کے طوفان کے باعث 15 کلومیٹر ریس کو 10 کلومیٹر تک محدود کر دیا گیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)

انہوں نے مزید کہا کہ ’مستقبل میں پیشہ ور سائیکل سوار بننے میں بھی یہ ان کا پہلا قدم ہے کیونکہ اس قسم کی ریس ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون ہے۔‘
تیز رفتار آندھی اور شہر میں ریت کے طوفان کی وجہ سے 15 کلومیٹر کی ریس کو 10 کلومیٹر تک محدود کر دیا گیا تھا۔ شرکا نے روڈ بائیکس کا استعمال کیا کیونکہ ریس پی این یو میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والی سڑک پر منعقد کی گئی تھی۔
جوڈ جمجم نے انفرادی وقت کی ریس 10 منٹ 47 سیکنڈ میں جیت لی۔ دوسرے نمبر پر منیرا الدیریویش (10:52) جبکہ تیسرے نمبر پر  نوف الکاہتانی (10:58) رہیں۔
ایس سی ایف کی سپروائزر سارہ الاحمد نے کہا کہ ’ریس کی فاتح کو 1500 سعودی ریال انعام دیا گیا جبکہ دیگر تمام شرکا میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

’خواتین سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائےگی‘ ( فوٹو: عرب نیوز)

ریس میں شامل ایک خاتون رگھد النازی نے کہا کہ ’میں خواتین کی سائیکل ریس کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش تھی خاص طور پر اس موسم میں یہ میرے لیے ایک انتہائی دلچسپ لمحہ رہا۔ یہ واقعی میرے لیے ایک چیلنج تھا۔‘
شہزادی مشیل بنت فیصل بن عبد العزیز نے کہا کہ ’ایس سی ایف خواتین سائیکل سواروں کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔‘
انہوں نے جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترک الفیصل کی مملکت میں خواتین کی سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

شیئر: