Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں کورونا ایس اوپیز کی متعدد خلاف ورزیاں

خلاف ورزیوں پرایک ٹی شاپ کو سیل کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کی بلدیہ نے کورونا ایس اوپیز اور دیگر خلاف ورزیوں پرایک ٹی شاپ کو سیل کیا ہے جبکہ دیگر 30 خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ویب نیوز سبق کے مطابق عسیرریجن کے بلدیہ میں مارکیٹوں اورتجارتی اداروں کے نگران ڈاکٹر محمد العاوی نے بتایا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرکے انکا چالان کیاجاسکے۔ 
ڈاکٹرالعاوی نے مزید بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے مختلف ریسٹورنٹس ،ٹی شاپس ، سپر اسٹورز اور دیگر بازاروں کے 97 دورے کیے۔
اس دوران 30 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں 15 کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جبکہ باقی دیگر نوعیت کی تھیں۔
ریجنل ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے تحت مارکیٹوں میں صارفین کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جبکہ ’توکلنا‘ اجازت نامہ کی پابندی کرنے کے علاوہ مارکیٹ یا دکانوں میں سینیٹائزراور جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرما میٹر کا ہونا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں سپراسٹورز میں ٹرالیوں کی مستقل بنیاد پرسینیٹائزنگ کرنا بھی شامل ہے۔ ضوابط کی پابندی نہ کرنے والوں کا چالان کیاجاتا ہے۔ 
ریکارڈ کی جانے والی دیگر خلاف ورزیوں کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے ایک ریسٹورانٹ کو بھی سیل کیاجہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانا پکایا جاتا تھا۔ ریسٹورنٹ میں صفائی کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ 

شیئر: