کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 365 تجارتی ادارے سیل
انسپکٹرز کی ٹیموں نے 1400 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر 365 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ انسپکٹرز کی ٹیموں نے تجارتی مراکز اورغذائی مواد فراہم کرنے والے اداروں میں 25400 چھاپے مارے ہیں۔
تفتیشی مہم میں اس بات کا پتہ لگایا کہ تجارتی مراکز کورونا ایس او پیز کی کس حد تک پابندی کررہے ہیں۔ انسپکٹرز کی ٹیموں نے 1400 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں اور 365 تجارتی ادارے سیل کردیے۔
وزارت تجارت نے بیان میں مزید کہا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں جدہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہاں 110 تجارتی ادارے سیل کیے گئے۔ عسیر دوسرے نمبر پر رہا جہاں 108 ادارے سیل کیے گئے جبکہ ریاض 68 اداروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔