Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی، الھدا میں ٹورسٹ ریزروٹ سیل

ریزروٹ کو احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا ہے(فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب میں طائف میونسپلٹی نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر الھدا میں ٹورسٹ ریزروٹ سیل کردیا- 
اخبار 24  کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ریزروٹ کو احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا ہے جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں لاپروائی ہورہی تھی۔
 ریزروٹس آنے جانے والوں کے لیے ٹریک پر سماجی فاصلے کی پابندی کے نشانات نہیں لگائے گئے تھے جبکہ ریزروٹس کے رہائشی سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کررہے تھے۔ 
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا ایس او پیز کی پابندی کے لیے مقرر ہدایات نافذ نہیں ہوں گی تب تک ریزروٹس بند رہے گا۔ 
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے 60 سے زیادہ  تجارتی اور سیاحتی مراکز پر چھاپے مارے ان میں سے 21 مراکز میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
دوسری طرف جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 279 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔

جدہ میونسپلٹی نے  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 279 تجارتی ادارے سیل کیے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی نے بتایا کہ 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 7436 چھاپے مارے گئے، اس دوران  406 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
کورونا ایس او پیز کے حوالے سے قہوہ خانوں، ریستورانوں، سپر مارکیٹس اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے گئے۔
 سینما گھروں اور انڈور تفریحی مراکز اور سپورٹس گیمز مراکز، شادی گھروں اور تقریبات ہالز کے بھی تفتیشی دورے کیے گئے۔ 

شیئر: