Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید تین مساجد عارضی طور پر بند، چھ کھول دی گئیں

گزشتہ 35 روز میں 275 مساجد عارضی طور پر بند کی جاچکی ہیں۔( فوٹوعاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے تین علاقوں میں تین نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر مزید تین مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔  
گزشتہ 35 روز کے دوران 275 مساجد عارضی طور پر بند کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 270 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل کرنے پر بحال کردیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اتوار کو جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے ایک کا تعلق ریاض، دوسری کا قصیم اور تیسری کا الشرقیہ ریجن سے تھا۔  تینوں میں ایک، ایک نمازی کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ  چھ مساجد اتوار کو کھولی گئی جن میں سے تین کا تعلق ریاض اور تین کا شمالی حدود سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور مساجد کے منتظمین سے پرزور اپیل کی ہے کہ سب لوگ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ یہ سب کی صحت و سلامتی کے لیے اشد ضروری ہے۔

شیئر: