Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے خواتین رضا کار

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ رضاکار خواتین کام کررہی ہیں۔ (فوٹوسبق)
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ رضاکار خواتین الاحسا کی جامع مساجد میں صفائی اور سینیٹائزنگ کر رہی ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق الاحسا میں ثقافتی انجمن کے ماتحت ایک رضاکارانہ ٹیم کورونا وبا کے آغاز میں قائم کی گئی تھی-
خواتین اب تک پانچ شعبوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دے چکی ہیں۔ مساجد کی سینیٹائزنگ کا کام سب سے آخر میں انجام دیا گیا۔

رضاکار ٹیم کو ’سموالتطوعی‘ کا نام دیا گیا ہے- (فوٹو سبق)

رضاکار خواتین نے نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی اقدامات اور تدابیر پر عمل درآمد میں بھی حصہ لیا ہے۔
رضاکار ٹیم کو ’سموالتطوعی‘ کا نام دیا گیا ہے جو سماج کی معروف خواتین اور لڑکیوں پر مشتمل ہے- یہ ٹیم معاشرے میں مثبت اقدار اور تہذیب و تمدن والی رسمیں انجام دے رہی ہے-
 رضاکار خواتین محکمہ مساجد و دعوت و رہنمائی کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہیں۔

شیئر: