Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 99 تجارتی ادارے سیل

تفتیشی کارروائی کے دوران 4312 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی اور اس کی بلدیاتی کونسلوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ثابت ہوجانے پر 99 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔  تفتیشی کارروائی کے دوران 4312 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی اوراس کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے تفتیشی دورے کیے تھے۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ انسپکٹرز نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور  15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں  195 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 
میونسپلٹی کے افسران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے تفتیشی دورے جاری رکھیں گے۔
یاد رہےکہ اتوار کو جدہ میونسپلٹی اور اس کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ثابت ہوجانے پر 172 تجارتی ادارے سیلکیے تھے۔

شیئر: