Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز چار سو کے قریب، سات اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد تین ہزار 553 ہوگئی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز چار سو کے قریب سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 393 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 231 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید سات مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 585 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد تین ہزار 553 ہو گئی ہے، جن میں سے 566 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 144 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 80 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں 70، الحدود الشمالیہ میں 25، حائل ریجن 16، القصیم ریجن 16، مدینہ ریجن 13، تبوک ریجن 8، جازان ریجن 6 ، عسیر ریجن 5 جبکہ الباحہ اور الجوف ریجن میں چار، چار اور نجران میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 83 ہزار 499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 73 ہزار 361 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: