سعودی عرب میں ٹیچرز کے لیے بھی پروفیشن ٹیسٹ
آئندہ سنیچر سے پروفیشنل لائسنس امتحان کا دوسرا دور شروع ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے سکولوں میں پروفیشنل ٹیچرز کے تقرر کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن کورس بنائے گئے ہیں اور ٹیچرز کے تقرر کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ ٹیچرز ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن ٹیسٹ دیں۔ یہ پابندی پہلے سے موجود ٹیچرز پر بھی لاگو کی جا رہی ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن ٹیسٹ لینے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’آئندہ سنیچر سے پروفیشنل لائسنس امتحان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا اور اس کا سلسلہ جمعہ 26 مارچ تک جاری رہے گا۔‘
سکولوں کے اساتذہ اور استانیوں کے لیے ٹیچنگ ایجوکیشن پروفیشن ٹیسٹ پروگرام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری کردہ تعلیمی ذمہ داریوں کے لائحہ عمل کے تحت لیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور تعلیمی تشخیص Education Evaluation Authority کے ادارے کا تعاون بھی حاصل ہے۔
پہلا مرحلہ 23 سے 30 جنوری 2021 کے دوران منعقد کیا گیا۔ اس دوران 40 تدریسی مضامین میں امتحانات لیے گئے۔ دوسرا مرحلہ تربیتی امتحان کے بارے میں جو 20 سے 25 مارچ 2021 کے دوران لیا جائے گا۔
ٹیچنگ پروفیشن ایجوکیشن ٹیسٹ میں کامیابی پر ٹیچر کو پروفیشنل سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ تدریس کے پیشے سے منسلک افراد کے لیے ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے لیے سٹینڈرڈز بھی مقرر ہیں اور اس سرٹیفکیٹ کے موثر ہونے کا دورانیہ بھی متعین ہے۔ یہ ٹیسٹ دو درجوں میں ہوتا ہے- پہلے کا تعلق ٹیچر کی تربیتی لیاقت کے بارے میں اور دوسرا اس کے سپیشل مضمون سے متعلق ہوتا ہے۔
سعودی عرب اسلامی تربیت، عربی زبان، ریاضیات، سائنس، فزکس، کیمسٹری، انگریزی، بائیولوجی، کمپیوٹر، تاریخ، جغرافیہ، فکری تربیت، سیکھنے میں پیش آنے والی دشواریوں، سمعی دشواری، بصری دشواری، معذوری، ریسرچ کی لیاقت، انفارمیشن کے ذرائع، تکنیکی تربیت، صحت تربیت، جسمانی تربیت، نرسری، خاندانی تربیت، سٹوڈنٹ گائیڈنگ، سکولنگ لیڈر شپ، مینجمنٹ سائنس، علم الارض، علم النفس، سماجیات وغیرہ مضامین میں ہر مرحلے کی تدریس کے حوالے سے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔