جمعرات کو 6 افراد کی موت واقع ہوئی- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے جمعرات کو نئے 381 کیسز سامنے آئے- شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 240 رہی جبکہ 6 افراد کی کووڈ 19 سے موت واقع ہوئی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے کل ایکٹو کیسز کی تعداد 3688 ہے جبکہ 564 افراد تشویش ناک حالت میں ہیں-
وزارت صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس کے 381 مریض جمعرات کو رپورٹ ہوئے- جس کے بعد کل تعداد 3 لاکھ 83 ہزار 880 رہی- اسی طرح 240 نے کووڈ 19 سے صحت پائی جس کے بعد صحت یاب افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 601 ہوگئی- 6 افراد کی موت کے اب تک کل تعداد 6591 ہوگئی ہے-
جمعرات کو کووڈ 19 کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں 157 ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد الشرقیہ میں 74، مکہ مکرمہ 58، حدود شمالیہ 16، حائل 14، القصیم 13، عسیر 12، مدینہ منورہ اور تبوک یں 11، 11، الجوف میں 7، جازان میں 4، نجران میں 3 جبکہ الباحہ میں ایک مریض ریکارڈ پر آیا-
وزارت صحت نے ایک بار پھر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں جبکہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں- باہر جاتے وقت ایس او پیز کا خصوصی دھیان رکھا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں