حرمین میں جزوقتی ملازموں کی رمضان میں تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ
’جز وقتی ملازموں کی خدمات کے اعتراف میں ان کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک میں جز وقتی ملازموں کی تنخواہ بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق یہ فیصلہ وقتی کارکنوں کو بہتر سے بہتر خدمات انجام دینے پر اکسانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’جز وقتی ملازمین اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی مناسب تربیت کی جائے گی تاکہ زائرین حرم کو اچھی اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جز وقتی ملازموں کی خدمات کے اعتراف میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی تنخواہ بڑھائی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر زائرین حرمین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے‘۔
’حکومت نے حرمین شریفین اور اس میں کام کرنے والے عملے کو تمام وسائل فراہم کر رہی ہے‘۔