Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے، دبئی میں 10 دن سوگ

’دس دن تک پرچم سرنگوں ہوگا، سرکاری ادارے تین دن بند رہیں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
دبئی میں شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم آج بدھ کو انتقال کر گئے۔
دبئی حکومت نے 10 دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران سرکاری برچم سرنگوں ہوگا جبکہ سرکاری اداروں میں تین دن تعطیل ہوگی۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق دبئی حکومت نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی وفات پر صدمہ ہوا ہے‘۔
’کورونا کے موجودہ حالات کے باعث نماز جنازہ افراد خاندان تک محدود ہوگی تاہم دبئی کی تمام مساجد میں آج مغرب کی نماز کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ سے 10 دن تک سوگ ہوگا جبکہ ریاست کے تمام سرکاری اداروں میں جمعرات سے ہفتہ تک تعطیل ہوگی‘۔
متحدہ عرب امارات کے سابق وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی عمر 75 برس تھی۔
وہ دبئی کے نائب حکمران بھی تھے۔ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد کے بھائی تھے۔
 
 
 

شیئر: