Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مواقع کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو نیوم میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کی کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 سعودی ولی عہد نے دورے کے لیے مملکت آمد پر چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا جبکہ چینی وزیرخارجہ نے چینی صدر کی طرف سے ولی عہد کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ ولی عہد نے بھی چینی صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔ چین کی طرف سے مملکت میں متعین سفیر اور معاون وزیر خارجہ بھی بات چیت میں شریک ہوئے۔ 

شیئر: