سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی وزیر خارجہ سرگی لیپروف سے ملاقات میں خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور روسی وزیر خارجہ نے بدھ کو ریاض میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور مختلف میدانوں میں انہیں جدید خطوط پر مضبوط تر کرنے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں
-
ولی عہد سے ملائیشیا کے وزیراعظم کی ملاقات، تین معاہدوں پر دستخطNode ID: 547606
-
ولی عہد سے روس کے خصوصی ایلچی کی ملاقاتNode ID: 547661
اس موقع پر علاقائی وعالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے علاقائی وعالمی امن و استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی بابت یکجہتی پیدا کی جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی طرف سے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ عبداللہ بن بندر، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان اس موقع پر موجود تھے۔
#فيديو من اجتماع سمو #ولي_العهد مع وزير الخارجية الروسي. #واس pic.twitter.com/eeQ4Q2IAiL
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 10, 2021