پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو مؤخر کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل مکمل ہونے پر حلقے میں ضمنی انتخاب مؤخر کرنے کا مختصر حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس کی سماعت مکمل کرنے اور فیصلے میں وقت درکار ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ڈسکہ کا ضمنی انتخاب مریم نواز کے بجائے حمزہ شہباز دیکھیں گے‘Node ID: 547551