امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ
متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 765 ہوگئی۔(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید دو ہزار 128 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 765 ہوگئی۔
وائرس کے نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالسے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 36 ہزار 782 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
بیان میں وزارت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ چل بسے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 472 ہوگئی ہے۔
متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار 262 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 35 ہوگئی۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 69 ہزار 142 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ مجموعی طور پر77 لاکھ 99 ہزار517 افراد کو ویکسین کی حوراکیں دی جا چکی ہیں۔