Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ ماہ بعد کورونا کے ریکارڈ 510 نئے کیسز

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چار ہزار 425 ہو گئی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا  کے نئے کیسز  بڑھ کر 500 سے زیادہ  ہوگئے جبکہ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 510 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 372 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 637 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چار ہزار 425 ہو گئی ہے جن میں سے 630 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 213 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 94 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں 79، الحدو الشمالیہ اور مدینہ منورہ ریجن میں 20،20، حائل ریجن میں 19، القصیم ریجن میں 18، عسیر ریجن میں 14، تبوک ریجن میں دس، جازان ریجن میں سات، الباحہ ریجن میں چھ، الجوف  اور نجران ریجن میں پانچ ، پانچ مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 87 ہزار 292 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 76 ہزار 203 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: