Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز میں کمی، مزید 10 اموات

اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات 25 مارچ 2021 کو کووڈ 19 کے 2043 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شفاپانے والے افراد کی تعداد 2200 رہی- 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے اعلامیے میں کہا کہ  نئے کیسز  2043 سامنے آنے کے بعد اب تک کووڈ کے کل کیسز 4 لاکھ 48 ہزار  637 ہوچکے ہیں جبکہ 10 افراد کی موت کے بعد اب کل تعداد  1466 ہے- کورونا سے شفا پانے والے 2200 افراد کے  بعد کل تعداد  4 لاکھ 31 ہزار  773 ہوچکی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  2 لاکھ 35 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار 47 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے جس کے بعد اب تک 77 لاکھ 30 ہزار 375 افراد کو ویکسین لے چکے ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: