ہفتہ 27 مارچ کو عالمی سطح پرتحفظ ماحول کے حوالے سے ’ارتھ آور‘ منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے خطرے سے بچانا اور لوگوں کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس حوالے سے مکہ مکرمہ بلدیہ کے ترجمان رعد الشریف نے کہا کہ ’بلدیہ کے مرکزی دفتر کی تمام لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند کی گئیں جو رات 8 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر30 منٹ تک بند رہیں‘۔
’بلدیہ کے مرکز ی دفتر کے علاوہ ریجنل دفاتر میں بھی عالمی ارتھ آوور مناتے ہوئے لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئیں‘۔
ادھر طائف میونسپلٹی نے بھی بعض مرکزی شاہراہوں کی لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند رکھیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’الردف اور کنگ عبد اللہ پارک سمیت مرکزی شاہراہوں کی کم وبیش 680 لائٹس بند کردی گئیں‘۔
اسی طرح تبوک میونسپلٹی کے تحت رضا کاروں کی بڑی ٹیم نے ارتھ آور میں حصہ لیتے ہوئے شمعیں جلائیں۔
تبوک کے مرکزی پارکوں میں شمعیں جلا کر لوگوں کو تحفظ ماحولیاتی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔