Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون محنت اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

دو ہزار سے زائد تجارتی خلاف ورزیوں پر انتباہی نوٹسز بھی جاری کیے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے ایک ہفتے میں قانون محنت کی دوہزار سے زائد جبکہ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے 166 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے مملکت کے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کے 21 ہزار 614 دورے کیے جن میں قانون محنت اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا ہے۔ 

مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کے 21 ہزار 614 دورے کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

وزارت افرادی قوت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے دو ہزار سے زائد تجارتی خلاف ورزیوں پر انتباہی نوٹسز بھی جاری کیے۔ 
وزارت کو ایک ہزار 25 شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی تفتیش کےلیے مخصوص ٹیموں نے متعلقہ تجارتی اداروں کا دورہ کیا اور سنگین خلاف ورزیوں پرفوری نوٹس لیا گیا۔ 
وزارت کی جانب سے اس حوالے سے واضح کیا گیا کہ مملکت کی مارکیٹوں میں تفتیشی دورے جاری ہیں تاکہ قانون شکنی کرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔ 
قانونی خلاف ورزیوں کے حوالے سے وزارت نے ٹول فری نمبر 19911 بھی جاری کیا ہے جس پر کسی بھی قسم کی تجارتی خلاف ورزی کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: