Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام

’حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے دو ڈرونز داغے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے داغا جانے والا حوثی ڈرون گر ادیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے آج اتوار کو ایک اور بارود بردار ڈرون داغا ہے جسے فضا میں ناکارہ بنادیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف اتحادی افواج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے حملوں کے لیے تیار کیے گئے دو بمبار ڈرون اور بارود سے لدی دو کشتیاں تباہ کر دیں ہیں۔
 یہ ڈرون طیارے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گیے تھے جبکہ بارودی کشتیاں الحدیدہ میں ایک کارروائی کے دوران تباہ کی گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحادی افواج  نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سٹاک ہوم معاہدے کو الحدیدہ گورنری میں حملوں، عالمی اور علاقائی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں‘۔
قبل ازیں اتحادی افواج  نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے  میں حوثیوں کے دو بمبار ڈرون طیارے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 

شیئر: